نیویارک(رم نیوز) فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے اپنے خطاب میں خبردار کیا ہے کہ غزہ پر غیر فعال رہنے سے عالمی ساکھ ختم ہو جائے گی۔انہوں نے کہا کہ مبینہ امن کا ڈھنڈورا پیٹا جا رہا ہے مگر زمینی سطح پر انسانی امداد بحال نہیں ہوئی۔ میکرون نے مغربی کنارے میں غیر قانونی اسرائیلی بستیوں اور ہمسایہ ممالک کی خودمختاری کی خلاف ورزیوں کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ یہ اقدامات اسرائیل کی سلامتی کو مزید کمزور کر رہے ہیں۔ دوسری جانب، اسرائیلی وزیراعظم کے دفتر نے فرانسیسی صدر کے بیان کو مسترد کرتے ہوئے مغربی کنارے میں حماس کے حملوں اور شہریوں کی ہلاکتوں کو نظر انداز کرنے پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔
غزہ پر خاموشی عالمی ساکھ کے لیے لمحہ فکریہ ہے: فرانسیسی صدر ایمانویل میکرون