بلوچستان کے اضلاع چمن اور خضدار میں زلزلے کے جھٹکے

کوئٹہ(رم نیوز) بلوچستان کے مختلف علاقوں بالخصوص چمن اور خضدار میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں، جنم کی شدت سے شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔ زلززلہ پیما مرکز کے مطابق چمن کے قریب آنے والے زلزلے کی ریکٹر سکیل پر شدت 3.8 ریکارڈ کی گئی جبکہ اس کی زیرِ زمین گہرائی 12 کلومیٹر تھی۔خوش قسمتی سے زلزلے کے ان جھٹکوں کے باعث تاحال کسی بھی قسم کے جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہیں ہوئی ہے۔