ٹرانسپورٹرز کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں گے: وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری

اسلام آباد(رم نیوز) گڈز ٹرانسپورٹ الائنس کے ایک وفد نے وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری سے ملاقات کی، جس میں ٹرانسپورٹرز کو درپیش پارکنگ کے مسائل اور ایکسل لوڈ مینجمنٹ کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وفد نے پارکنگ کے مسائل کے حل کے لیے تعاون فراہم کرنے پر وفاقی وزیر کا شکریہ ادا کیا۔ اس موقع پر جنید انوار چوہدری نے واضح کیا کہ وہ ٹرانسپورٹرز سے کیے گئے اپنے تمام وعدوں پر آج بھی قائم ہیں اور پارکنگ کی سہولت کے لیے 17 ایکڑ اراضی اب بھی دستیاب ہے۔ وفاقی وزیر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ ایکسل لوڈ مینجمنٹ کا مسئلہ کسی پر زبردستی مسلط کرنے کے بجائے بندرگاہوں (پورٹس) اور ٹرانسپورٹرز کی باہمی مشاورت سے حل کیا جائے گا۔