ریاض(رم نیوز) سعودی عرب میں 96 واں قومی دن ’یوم الوطنی‘ انتہائی جوش و خروش سے منایا جا رہا ہے، جس کی مناسبت سے ملک بھر میں جشن کا سماں ہے اور اہم عمارات سبز روشنیوں سے جگمگا رہی ہیں۔مملکت کی اہم شاہراہوں اور عوامی مقامات پر سعودی پرچم آویزاں کیے گئے ہیں، جبکہ شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی تصاویر نمایاں طور پر لگائی گئی ہیں۔ شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں کی بڑی تعداد تقریبات میں شریک ہے جہاں قومی نغموں اور خصوصی پروگراموں کے ذریعے جشن منایا جا رہا ہے۔ وزارت دفاع کے تحت یوم الوطنی کی مناسبت سے مختلف شہروں میں شاندار فضائی مظاہرے بھی پیش کیے جا رہے ہیں، جن کا سلسلہ آنے والے دنوں میں الخبر میں بھی جاری رہے گا۔
سعودی عرب میں 96 واں ’یوم الوطنی‘ ، عمارتیں جگمگا اٹھیں