پاکستان سٹاک ایکسچینج ، انڈیکس میں 186 پوائنٹس کا اضافہ

کراچی(رم نیوز)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی مثبت رجحان جاری ہے، اور آغاز پر ہنڈرڈ انڈیکس 186 پوائنٹس اضافے سے 1 لاکھ 72 ہزار 4 سو پوائنٹس کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔ یاد رہے کہ گزشتہ روز انڈیکس 830 پوائنٹس بڑھ کر 1 لاکھ 72 ہزار 200 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔