چینی صدر شی جن پنگ کا امریکہ پہنچنے پر شاندار استقبال، صدر ٹرمپ نے خود خیرمقدم کیا

واشنگٹن(رم نیوز) چین کے صدر شی جن پنگ کے امریکہ پہنچنے پر میری لینڈ کے جوائنٹ بیس اینڈریوز پر ان کا انتہائی پُرتپاک اور شاندار ریڈ کارپٹ استقبال کیا گیا۔امریکی صدر ٹرمپ اور خاتون اول نے خود ایئرپورٹ پر پہنچ کر چینی صدر کا استقبال کیا۔ اس پُرووقار تقریب کے دوران معزز مہمان کو توپوں کی سلامی دی گئی، دونوں ممالک کے قومی ترانوں کی دھنیں بجائی گئیں اور لڑاکا طیاروں نے شاندار فلائی پاسٹ کا مظاہرہ کیا۔