نیویارک(رم نیوز) اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر پاکستان کے نائب وزیراعظم اور وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار نے ایرانی وزیرِ خارجہ عباس عراقچی سے ملاقات کی ہے۔دفترِ خارجہ کے مطابق ملاقات میں دونوں رہنماؤں نے پاکستان اور ایران کے دوطرفہ تعلقات کا جائزہ لیا اور اہم علاقائی و بین الاقوامی امور پر تبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر اسحاق ڈار نے خطے میں امن اور استحکام کے فروغ کے لیے مسلسل مکالمے، سفارت کاری اور رابطوں کی اہمیت پر زور دیا۔
نائب وزیراعظم اسحاق ڈار اور ایرانی وزیر خارجہ کی ملاقات، خطے میں سفارتی روابط بڑھانے پر اتفاق