اسلام آباد (رم نیوز) اسلام آباد میں سیکیورٹی کے سخت ترین انتظامات کرتے ہوئے اہم راستوں اور داخلی مقامات کو کنٹینروں سے بند کر دیا گیا ہے۔ ضلعی انتظامیہ کے مطابق وفاقی دارالحکومت میں پہلے ہی دفعہ 144 نافذ ہے جبکہ 'پیس فل اسمبلی اینڈ پبلک آرڈر ایکٹ 2024' کے تحت بھی کسی بھی قسم کے غیر قانونی اجتماع کی قطعی اجازت نہیں دی جائے گی۔ انتظامیہ نے خبردار کیا ہے کہ اس قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی اور مرتکب افراد کو تین سال تک کی قید کی سزا کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔
اسلام آباد میں دفعہ 144 نافذ، قانون شکنی پر تین سال قید اور سخت قانونی کارروائی کا انتباہ