ثالثی جاری رہے گی، ایران اور امریکہ کشیدگی کم کرنے کی کوششیں نہیں چھوڑیں گے: وزیراعظم شہباز شریف

نیویارک(رم نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ پاکستان ایران اور امریکہ کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کے لیے اپنی سفارتی کوششیں جاری رکھے گا۔ نیویارک میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جون کی 'اسلام آباد مفاہمتی یادداشت' ایک اہم پیش رفت تھی، اور اگرچہ حالات کچھ پیچیدہ ہوئے ہیں مگر ہم نے امید نہیں چھوڑی۔ انہوں نے مزید کہا کہ سفارت کاری ایک مسلسل عمل ہے اور خطے کے دوست ممالک بھی امن کے لیے کردار ادا کر رہے ہیں۔