بحری شعبے کی ترقی ہماری ترجیح، ماہرین کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے موثر اقدامات جاری ہیں: جنید انوار چوہدری

اسلام آباد (رم نیوز) عالمی یومِ بحری امور کے موقع پر اپنے خصوصی پیغام میں وفاقی وزیر بحری امور جنید انوار چوہدری نے کہا ہے کہ پاکستان کا بحری شعبہ بین الاقوامی معیارات کے مطابق تیزی سے ترقی کی راہ پر گامزن ہے اور ملک میں بحری قوانین پر بھرپور عمل درآمد جاری ہے۔ وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ میری ٹائم سیکٹر میں تربیت، تکنیکی تعاون اور ماہرین کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو بہتر بنانا ہماری اولین ترجیح ہے۔ اس عزم کو عملی جامہ پہنانے کے لیے بحری تعلیم کے فروغ کی خاطر 'میری ٹائم ایجوکیشن انڈومنٹ فنڈ' قائم کیا گیا ہے جنید انوار چوہدری نے مزید بتایا کہ گڈانی شپ بریکنگ یارڈ کی جدید کاری اور اسے عالمی معیار کے مطابق ڈھالنے کے لیے 12 ارب روپے کا بڑا منصوبہ شروع کیا گیا ہے، جو ماحول کے تحفظ کے تقاضوں کو پورا کرتے ہوئے بحری شعبے کی ترقی میں سنگِ میل ثابت ہوگا۔