مظفر آباد (رم نیوز) ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہو گئے ہیں۔ نجی ٹی وی کے مطابق انہوں نے صدارتی انتخاب میں 32 ووٹ حاصل کرکے نمایاں کامیابی اپنے نام کی، جبکہ ان کے حریف اور پیپلز پارٹی کے امیدوار چوہدری لطیف اکبر 13 ووٹ ہی حاصل کر سکے۔ نومنتخب صدر ڈاکٹر نجیب نقی کا تعلق پونچھ ڈویژن کے حلقہ سدھنوتی، پلندری سے ہے۔ وہ ماضی میں 2006 سے 2011 تک آزاد کشمیر کے وزیر صحت کے طور پر بھی فرائض انجام دے چکے ہیں۔
ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے نئے صدر منتخب، پیپلز پارٹی کے امیدوار کو شکست