ابوظہبی(رم نیوز) متحدہ عرب امارات نے ایرانی ایئرلائنز کی تمام پروازیں غیر معینہ مدت کے لیے معطل کر دی ہیں۔ غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق، اماراتی حکام نے فیصلہ کیا ہے کہ ایرانی ایئرلائنز کو ملک کے تمام ایئرپورٹس پر پروازیں لانے سے روک دیا گیا ہے۔ اس پابندی کا باضابطہ اطلاق 24 ستمبر سے کر دیا گیا ہے، جس کے تحت یو اے ای کی فضائی حدود میں ایرانی ایئرلائنز کی آمدورفت معطل رہے گی۔
یو اے ای نے ایرانی پروازوں کے لیے اپنے دروازے بند کر دیے