نیویارک(رم نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے نیویارک میں امریکی بزنس کونسلز کے وفود سے ملاقات کے دوران کہا ہے کہ خلیج کا بحران ایک مشکل مرحلے پر آیا ہے، تاہم پاکستان خطے میں امن کے قیام کے لیے بھرپور کردار ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ایک سال میں پاک ۔امریکہ تعلقات بہتر ہوئے ہیں اور اب پاکستانی معیشت مستحکم ہو کر ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔
خلیج کا بحران مشکل مرحلہ، پاکستان امن کیلئے کردار ادا کر رہا ہے: وزیراعظم شہباز شریف