نیویارک(رم نیوز) یوکرین کے صدر ولادیمیر زیلنسکی کاکہنا ہے کہ ان کا ملک ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان کی میزبانی میں متوقع سہ فریقی سربراہی اجلاس میں شرکت کے لیے پوری طرح تیار ہے۔ اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر نیویارک میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے یوکرین کے صدر نے ترک صدر کے ساتھ اپنی ملاقات کو انتہائی نتیجہ خیز قرار دیا۔ انہوں نے بتایا کہ ملاقات میں بحیرہ اسود میں میری ٹائم سییورٹی، ممکنہ بحری جنگ بندی، کشیدگی میں کمی کے انتظامات اور بین الاقوامی فوڈ سیکیورٹی کوریڈور کے امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدر زیلنسکی نے مزید کہا کہ ترکیہ بحیرہ اسود میں یوکرین کا ایک انتہائی مضبوط شراکت دار ہے، اور دونوں ممالک نے باہمی تجارتی حجم کو 1 ارب ڈالر سے بڑھا کر 10 ارب ڈالر تک پہنچانے کے عزم کا اعادہ کیا ہے۔
ترکیہ کی میزبانی میں سہ فریقی اجلاس، زیلنسکی شرکت کے حامی، تجارتی ہدف 10 ارب ڈالر کرنے پر اتفاق