پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل، اگلے تین روز کیلئے نیا نوٹیفکیشن جاری

اسلام آباد(رم نیوز) وفاقی حکومت نے ملک میں اگلے تین روز کے لیے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے، جو 28 ستمبر تک نافذ العمل ہوگا۔پیٹرولیم ڈویژن کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق قیمتوں میں درج ذیل تبدیلی کی گئی ہے۔پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 2 روپے 2 پیسے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد پیٹرول کی نئی قیمت بڑھ کر 391 روپے 30 پیسے فی لیٹر ہو گئی ہے۔اس کے برعکس، ہائی سپیڈ ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 3 روپے 59 پیسے کی کمی کی گئی ہے، اور اب ڈیزل 408 روپے 53 پیسے فی لیٹر کے حساب سے دستیاب ہوگا۔