امریکی صدر نے سات روزہ عارضی جنگ بندی کی تجویز کو مسترد کر دیا

واشنگٹن(رم نیوز) امریکی صدر نے ایران کی جانب سے پیش کی جانے والی سات روزہ عارضی جنگ بندی کی تجویز کو مسترد کر دیا ہے۔ "وال سٹریٹ جرنل" کے مطابق، صدر ٹرمپ نے اپنے مشیروں کو ہدایت دی ہے کہ نومبر کے مڈٹرم انتخابات کے بعد ایران پر دوبارہ بمباری کا سلسلہ شروع کیا جا سکتا ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ واشنگٹن کو اس بات کا یقین نہیں ہے کہ تہران حکومت امریکی مطالبات کو تسلیم کرے گی۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ اگرچہ فی الحال یہ تجویز مسترد کر دی گئی ہے، تاہم مستقبل میں حالات کے پیش نظر صدر ٹرمپ کا مؤقف تبدیل بھی ہو سکتا ہے، البتہ ممکنہ حملوں کی نوعیت اور شدت کے بارے میں فی الحال کچھ واضح نہیں کیا گیا۔ یاد رہے کہ یہ جنگ بندی کی پیشکش ایرانی وزیرِ خارجہ کی طرف سے کی گئی تھی۔