ملک بھر میں بارشوں کی پیشگوئی، مغربی ہواؤں کا سلسلہ 30 ستمبر تک جاری رہے گا

لاہور(رم نیوز ) ملک کے بیشتر علاقوں میں مغربی ہواؤں کے داخل ہونے کے بعد شدت میں اضافے کا امکان ہے، جس کے باعث 30 ستمبر تک مختلف شہروں میں بارش کی پیشگوئی کی گئی ہے۔ نیشنل ایمرجنسی آپریشنز سنٹر (این ای او سی) کے مطابق بالائی خیبر پختونخوا، کشمیر، گلگت بلتستان اور اسلام آباد میں بارش متوقع ہے، جس کے باعث پہاڑی علاقوں اور برساتی ندی نالوں میں اچانک طغیانی اور سیلابی صورتحال کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ پوٹھوہار کے خطے، پنجاب اور خیبر پختونخوا کے مختلف حصوں میں شدید بارش اور بعض مقامات پر ژالہ باری کا بھی امکان ہے۔ لاہور، گوجرانوالہ، راولپنڈی، اسلام آباد اور مری میں بھی بادل برسنے کا سلسلہ متوقع ہے۔