تہران (رم نیوز) ایرانی صدر مسعود پزشکیان اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کی غرض سے نیویارک میں قیام کے بعد اب وطن (تہران) کے لیے روانہ ہو گئے ہیں۔ ایرانی میڈیا کے مطابق اپنے اس دورے کے دوران صدر پزشکیان نے اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل سمیت پاکستان اور لبنان کے رہنماؤں کے ساتھ اہم ملاقاتیں کیں۔ اس کے علاوہ انہوں نے عالمی امور اور اپنے مؤقف کو اجاگر کرنے کے لیے معروف امریکی میڈیا چینلز (فاکس نیوز اور سی بی ایس) کو خصوصی انٹرویوز بھی دیے۔ دریں اثنا، برطانوی اخبار 'دی گارڈین' کی ایک رپورٹ کے مطابق ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی، جو صدر پزشکیان سے پہلے نیویارک پہنچے تھے، اتوار کے روز تک وہیں قیام جاری رکھیں گے۔
ایرانی صدر مسعود پزشکیان نیویارک سے تہران روانہ