امریکہ اور چین کا اے آئی کے خطرات سے نمٹنے کے لیے ہنگامی رابطہ چینل قائم کرنے کا فیصلہ

واشنگٹن(رم نیوز) امریکہ اور چین نے مصنوعی ذہانت (سپر انٹیلی جنس) کے ممکنہ خطرات اور ہنگامی حوادث سے نمٹنے کے لیے ایک باقاعدہ کمیونیکیشن چینل قائم کرنے پر اتفاق کر لیا ہے۔وائٹ ہاؤس کے مطابق یہ فیصلہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کے درمیان سربراہی اجلاس کے بعد سامنے آیا ہے۔ دونوں ممالک نے ’یو ایس ، چائنہ سپر انٹیلی جنس ڈائیلاگ‘ کا آغاز کر دیا ہے، جبکہ رواں برس نومبر تک مذاکرات کا اگلا دور متوقع ہے۔ چینی صدر نے اس عزم کا اظہار کیا کہ اس ٹیکنالوجی کو ہمیشہ انسانی کنٹرول میں رکھا جائے گا۔