اسلام آباد(رم نیوز) پنجاب اور خیبرپختونخوا کے مختلف شہروں میں موسلا دھار بارش اور ژالہ باری سے نشیبی علاقے زیر آب آ گئے، جبکہ کندیاں میں پانی گھروں میں داخل ہو گیا۔ خراب موسم اور فیڈر ٹرپ ہونے سے کئی علاقوں میں بجلی کی سپلائی بھی معطل رہی۔ بارش کی شدت کے پیش نظر اسلام آباد اور راولپنڈی میں رین ایمرجنسی نافذ کر کے واسا کا عملہ اور ہیوی مشینری نشیبی علاقوں میں تعینات کر دی گئی ہے۔ دوسری جانب حکام نے بتایا ہے کہ نالہ لئی میں پانی کا بہاؤ فی الحال معمول کے مطابق (کٹارریاں میں 5 فٹ اور گوالمنڈی پل پر 2 فٹ) ہے۔
پنجاب اور کے پی میں بارش و ژالہ باری، اسلام آباد اور راولپنڈی میں رین ایمرجنسی