اسلام آباد(رم نیوز)حکومت اور آئی ایم ایف کے سٹاف مشن کے درمیان 7 ارب ڈالر کے قرض پروگرام کے چوتھے اور تیسرے جائزے کے لیے مذاکرات کا آج سے آغاز ہو رہا ہے۔ دو ہفتے جاری رہنے والے ان مذاکرات کی کامیابی سے پاکستان کو تقریباً 1.2 ارب ڈالر کی مالی معاونت ملنے کی توقع ہے۔ مذاکرات کے دوران معاشی اعداد و شمار، گردشی قرض میں کمی، ٹیکس نیٹ بڑھانے، صوبوں میں زرعی و نان ٹیکس ریونیو کی وصولی، اور پٹرولیم لیوی سمیت مختلف اصلاحاتی امور پر بات چیت کی جائے گی۔ پاکستانی حکام عالمی وفد کو بریفنگ دیں گے کہ پاکستان نے جون 2026 کے مقررہ اہداف سے زائد (1567 ارب روپے) پٹرولیم ڈویلپمنٹ لیوی جمع کرنے سمیت بیشتر معاشی اہداف حاصل کر لیے ہیں۔
1.2 ارب ڈالر کی نئی قسط، پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان اہم مذاکرات کا آج آغاز