تہران(رم نیوز) ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے نیویارک میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ ایرانی وفد امن کی تلاش میں آیا ہے، لیکن تہران ہر قسم کی جارحیت کا بھرپور جواب دینے کی صلاحیت رکھتا ہے چاہے اس کے نتیجے میں شدید جنگ ہی کیوں نہ شروع ہو جائے۔ امریکی میڈیا کے مطابق امریکا اور ایران کے درمیان رواں ہفتے بالواسطہ مذاکرات کے دوبارہ آغاز کا امکان ہے، مگر تنازع کے حل کے طریقہ کار پر دونوں فریقین میں گہرے اختلافات موجود ہیں۔ ایک ٹی وی انٹرویو کے بعد سوشل میڈیا پر اپنے بیان میں ایرانی وزیر خارجہ نے دہرایا کہ صدر مسعود پزشکیان اور وہ یہاں امن کا پیغام لے کر آئے ہیں اور ایران حقیقی سفارت کاری کے ذریعے مسائل کا حل چاہتا ہے۔ واضح رہے کہ یہ بیان امریکی صدر کی جانب سے ایران کے جنگ بندی اور آبنائے ہرمز کو سات روز میں کھولنے کے مجوزہ روڈ میپ کو مسترد کیے جانے کے تناظر میں سامنے آیا ہے
کسی بھی تباہ کن جنگ کیلئے تیار ہیں مگر امن کی راہ ہموار کرنے آئے ہیں: ایرانی وزیر خارجہ