ریاض میں سکول عارضی طور پر بند، تعلیم آن لائن جاری رہے گی

ریاض(رم نیوز)سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں بڑھتی ہوئی علاقائی کشیدگی اور سکیورٹی خدشات کے پیش نظر سکول عارضی طور پر بند کر دیے گئے ہیں، جہاں آئندہ ایک ہفتے تک تمام کلاسز آن لائن منعقد کی جائیں گی۔ والدین کو بھیجے گئے پیغامات میں بتایا گیا ہے کہ سرکاری ہدایات کی روشنی میں طلبہ گھر سے ہی اپنی تعلیمی سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔ رپورٹس کے مطابق سکولوں کی بندش یا معمول کی بحالی سے متعلق تاحال کوئی سرکاری بیان جاری نہیں کیا گیا۔ فرانسیسی خبر رساں ایجنسی کے مطابق سکولوں کی بندش کی کوئی باضابطہ وجہ تو سامنے نہیں آئی، تاہم یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب سعودی عرب اور یمن کے حوثیوں کے درمیان تنازع میں ایک بار پھر شدت آ گئی ہے۔