ایران کے ساتھ جنگ بہت جلد جیت جائیں گے، مزید حملے بھی ممکن ہیں: امریکی صدر

واشنگٹن(رم نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اعتماد کا اظہار کیا ہے کہ ایران کے خلاف جاری جنگ بہت جلد امریکہ کی کامیابی پر ختم ہو جائے گی، جس کے بعد تیل کی قیمتیں بھی معمول پر آ جائیں گی۔ پریزیڈنٹس کپ گالف ٹورنامنٹ کے موقع پر بات کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ اس جنگ کا سب سے بڑا مقصد ایران کو جوہری ہتھیاروں سے محروم رکھنا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ شدید معاشی پابندیوں اور فوجی دباؤ کی وجہ سے ایران کی معیشت اور کرنسی تباہ ہو چکی ہے جبکہ افراطِ زر کی شرح 300 فیصد سے بڑھ چکی ہے۔ وسط مدتی انتخابات سے قبل مزید فوجی حملوں کے امکان سے متعلق سوال پر انہوں نے اس آپشن کو مسترد کرنے سے گریز کیا۔