مدینہ میں انسداد دہشت گردی اتحاد کی کانفرنس، انتہا پسندی کے خاتمے پر زور

مدینہ منورہ(رم نیوز) انسداددہشت گردی کے لیے قائم اسلامی اتحاد کے ارکان نے مدینہ منورہ میں جاری دو روزہ کانفرنس میں شرکت کی ہے، جس کا بنیادی مقصد انتہا پسندی کے خلاف مشترکہ لائحہ عمل طے کرنا ہے۔مدینہ کی اسلامی یونیورسٹی کی میزبانی میں ہونے والی اس تقریب میں مختلف ممالک کے علما، دانشور اور ماہرین شریک ہیں۔ کانفرنس کے دوران دہشت گردی کے خلاف سعودی پالیسی کے چار اہم ستونوں،نظریاتی قلع قمع، موثر ابلاغی بیانیہ، مالی معاونت کی روک تھام اور فوجی تعاون کو نمایاں کیا گیا۔ اجلاس میں باہمی تعاون کو فروغ دینے، تجربات کا تبادلہ کرنے اور تربیتی و تحقیقی امور پر بھی تفصیلی تبادلۂ خیال کیا گیا۔