ایران کی حالت ابتر، امریکہ اے آئی میں برتری نہیں چھوڑے گا:امریکی صدر ٹرمپ

واشنگٹن(رم نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وائٹ ہاؤس میں اے آئی رہنماؤں سے ملاقات کے بعد کہا ہے کہ ایران کی صورتحال انتہائی خراب ہے اور یہ واضح نہیں کہ وہ ہتھیار ڈالیں گے یا نہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ امریکہ مصنوعی ذہانت کے میدان میں اپنی نمایاں برتری برقرار رکھے گا۔ امریکی صدر نے مصنوعی ذہانت سے متعلق ایک حفاظتی دستاویز پر دستخط کیے اور زور دیا کہ ٹیکنالوجی کے اس میدان میں امریکہ کو جو نمایاں برتری حاصل ہے، اسے برقرار رکھا جائے گا۔