اسلام آباد (رم نیوز)انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ آج (30 ستمبر) ہے۔ اس سلسلے میں بینکوں کو خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں کہ وہ انٹرنیٹ بینکنگ، موبائل ایپلی کیشنز، اے ٹی ایمز اور دیگر آن لائن ذرائع سمیت تمام ڈیجیٹل ادائیگی کی خدمات کو بلا تعطل جاری رکھیں تاکہ ٹیکس دہندگان آسانی سے اپنے سرکاری واجبات اور ٹیکس آن لائن جمع کرا سکیں۔
انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کا آج آخری روز، بینکوں کو ڈیجیٹل سروسز بلا تعطل جاری رکھنے کی ہدایت