ایران کے ساتھ معاہدے کی گنجائش ہے، تہران کو وعدے پورے کرنا ہوں گے: جے ڈی وینس

واشنگٹن(رم نیوز) امریکی نائب صدر جے ڈی وینس نے کہا ہے کہ ایران کے ساتھ معاہدے کی گنجائش موجود ہے، تاہم اس کے لیے تہران کو اپنے وعدوں کی پاسداری کرنا ہوگی۔امریکی نائب صدر نے واضح کیا کہ امریکہ زبانی جمع خرچ کے بجائے عملی اقدامات کی بنیاد پر مذاکرات کر رہا ہے، اور آئندہ دو ماہ کے دوران ایران کے حوالے سے حتمی فیصلہ بھی زمینی حقائق کی بنیاد پر کیا جائے گا۔