عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں اضافہ، برینٹ کرُوڈ 103 ڈالر فی بیرل سے تجاوز کر گیا

لندن(ر م نیوز)عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں تیزی ریکارڈ کی گئی ہے۔خبر ایجنسی کے مطابق برینٹ خام تیل ایک ڈالر 14 سینٹ مہنگا ہو کر 103 ڈالر 73 سینٹ فی بیرل ہو گیا ہے، جبکہ امریکی خام تیل (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت 34 سینٹ اضافے کے بعد 89 ڈالر 72 سینٹ فی بیرل پر ریکارڈ کی گئی۔رواں ماہ برینٹ خام تیل کی قیمت میں لگ بھگ 14 فیصد اضافہ ہو چکا ہے ۔