سعودی کابینہ کے اجلاس میں مکہ دفاعی معاہدے پر اہم غور، علاقائی اور عسکری امور زیر بحث

ریاض(رم نیوز)سعودی ولی عہد اور وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت ریاض میں منعقدہ سعودی کابینہ کے اجلاس میں اہم علاقائی اور عسکری امور زیر بحث لائے گئے۔ اجلاس کے دوران سعودی عرب، پاکستان اور ترکیہ کے مابین دفاعی تعاون کو مزید مستحکم کرنے اور مکہ دفاعی مشترکہ معاہدے کے سیکرٹریٹ کے قیام سے متعلق پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔ کابینہ ارکان نے آبنائے ہرمز، باب المندب، بحیرہ احمر اور خلیج عدن میں جہازرانی کی بلا تعطل آزادی کو یقینی بنانے پر زور دیا، اور آبنائے ہرمز کی صورتحال کو 28 فروری سے قبل کی سطح پر لانے کی ضرورت پر اتفاق کیا۔ مزید برآں، اجلاس میں سلامتی کونسل کی جانب سے تجارتی و بحری جہازوں پر حوثی ملیشیا کے حملوں کی مذمت پر مبنی بیان کا خیرمقدم کیا گیا۔