تہران(رم نیوز)ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی نے توقع ظاہر کی ہے کہ پاکستان اور قطر کی ثالثی میں تیار کردہ نئے امن منصوبے کے بعد امریکہ کے ساتھ ہونے والی آئندہ بات چیت ماضی کے مقابلے میں کہیں زیادہ سنجیدہ اور مختصر ہوگی۔ تہران میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ ایران اپنا تازہ ترین لائحہ عمل پیش کرنے کے بعد اب امریکی ردعمل کا منتظر ہے۔ انہوں نے دوٹوک الفاظ میں واضح کیا کہ اگرچہ سفارتی عمل جاری رکھنے کی گنجائش موجود ہے، لیکن تہران اپنی قومی سلامتی اور ملکی دفاع پر کبھی کوئی آنچ نہیں آنے دے گا۔
امریکہ کے ساتھ مذاکرات ماضی سے زیادہ سنجیدہ ہو سکتے ہیں، ایرانی وزیر خارجہ عباس عراقچی