دوحہ/تہران(رم نیوز)ایران کے وزیر خارجہ عباس عراقچی کو دوحہ میں قطری ثالثوں سے امریکہ کا جواب موصول ہوگیا ہے، جو ایران کے سات روزہ اعتماد سازی منصوبے سے متعلق ہے۔ تہران پہنچ کر وہ اس امریکی مؤقف پر ایرانی قیادت سے مشاورت کریں گے۔ رائٹرز کے مطابق دونوں ممالک میں بنیادی اختلاف منصوبے پر عمل درآمد کی ترتیب پر ہے۔ ایران نے شرائط پوری ہونے پر آبنائے ہرمز سات دن میں کھولنے کی تجویز دی تھی، جب کہ اس پورے عمل میں اقتصادی پابندیوں اور جوہری مذاکرات جیسے امور زیر بحث ہیں۔
سات روزہ اعتماد سازی منصوبہ، امریکہ کا جواب ملنے پر عباس عراقچی تہران روانہ