اسلام آباد(ر م نیوز) فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) نے سیلز ٹیکس رولز میں اہم ترامیم کرتے ہوئے مانیٹرنگ سسٹم سے گریز کرنے والے رجسٹرڈ کاروباری مراکز کے خلاف سخت کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق تمام متعلقہ کاروباروں کے لیے پروڈکشن مانیٹرنگ، ویڈیو سرویلنس یا ڈیجیٹل آئی سسٹم نصب کرنا لازمی ہوگا۔ ایف بی آر نے واضح کیا ہے کہ جو کاروباری مراکز اس ڈیجیٹل مانیٹرنگ سسٹم سے منسلک نہیں ہوں گے، انہیں سیل کر دیا جائے گا۔ اس کارروائی کے نفاذ کے لیے ضابطے طے کر دیے گئے ہیں۔
مانیٹرنگ سسٹم نہ اپنانے والے کاروبار سیل ہوں گے: ایف بی آر