شارجہ سے فجیرہ کا سفر صرف 25 منٹ میں،اتحاد ریل کی نئی سروس شروع،ٹکٹ کتنے کا ہوگا؟

دبئی(رم نیوز)اتحاد ریل نے شارجہ کے علاقے الذید سے فجیرہ کے لیے مسافر سروس کا آغاز کر دیا ہے، جس کے تحت دونوں شہروں کے درمیان 25 منٹ کا سفر طے ہوگا۔شارجہ کے مرکزی خطے کو دیگر امارات سے جوڑنے والے اس روٹ کے لیے ٹکٹ 19 درہم سے شروع ہوتے ہیں۔ مسافر کمفرٹ اور پریمیم کلاسز میں صبح اور شام کے اوقات میں سفر کی سہولت سے فائدہ اٹھا سکتے ہیں جبکہ فجیرہ سے واپسی کے لیے بھی ٹرین سروس مہیا کی گئی ہے۔