لاہور(رم نیوز) پنجاب میں 5 فیصد رعایت کے ساتھ پراپرٹی ٹیکس جمع کروانے کی آخری تاریخ آج 30 ستمبر ہے۔ سہولت کے لیے صوبے بھر کے ایکسائز دفاتر رات 8 بجے تک کھلے رہیں گے۔ محکمہ ایکسائز کے مطابق آج کے بعد نادہندگان کے خلاف سخت کارروائی کا آغاز کیا جائے گا، جبکہ صوبے میں 50 لاکھ سے زائد پراپرٹیز رجسٹرڈ ہیں۔
پنجاب میں 5 فیصد رعایت پر پراپرٹی ٹیکس جمع کرانے کا آج آخری دن