انقرہ(رم نیوز) ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان نے انڈونیشیا کے صدر پرابوو سبیانتو سے ٹیلی فون پر رابطہ کیا ہے، جس میں دوطرفہ تعلقات اور عالمی امور پر گفتگو کی گئی۔صدارتی محکمہ اطلاعات کے مطابق دونوں رہنماؤں نے بین الاقوامی سطح پر یکجہتی برقرار رکھنے اور تجارت و دفاعی صنعت میں باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اظہار کیا۔ اس موقع پر صدر اردوان نے اپنے انڈونیشی ہم منصب کو 9 سے 20 نومبر تک انطالیہ میں منعقد ہونے والی کاپ 31 لیڈرز سمٹ میں شرکت کی دعوت بھی دی۔
ترک اور انڈونیشی صدور کا رابطہ،دفاعی تعاون بڑھانے پر اتفاق