اسلام آباد(رم نیوز)فیڈرل بورڈ آف ریوینیو (ایف بی آر) نے ٹیکس ایئر 2026 کے انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے کی آخری تاریخ میں 15 روز کی توسیع کا باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا ہے۔ ایف بی آر کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، اب انکم ٹیکس ریٹرنز جمع کرانے کی آخری تاریخ 30 ستمبر 2026 سے بڑھا کر 15 اکتوبر 2026 کر دی گئی ہے۔
حکام کا کہنا ہے کہ تاجر تنظیموں اور مختلف ٹیکس بارز کی جانب سے مسلسل درخواستیں موصول ہو رہی تھیں، جن کے پیش نظر ٹیکس دہندگان کی سہولت کے لیے یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔ ایف بی آر نے یہ توسیع انکم ٹیکس آرڈیننس کے سیکشن 214 کے تحت حاصل اختیارات کو استعمال کرتے ہوئے دی ہے۔