اسلام آباد(رم نیوز)وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت خیبرپختونخوا کی موجودہ صورت حال پر ایک اہم اجلاس شروع ہو گیا ہے،نجی ٹی وی کے مطابق اجلاس میں وزیراعظم صوبے کے سکیورٹی اور انتظامی امور کا تفصیلی جائزہ لیں گے ۔نجی ٹی وی کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزراء محسن نقوی اور امیر مقام کی ملاقات کے بعد وزیراعظم کے ایوانِ صدر جانے کا بھی امکان ہے، جہاں صدر آصف علی زرداری کی زیر صدارت خیبرپختونخوا کی صورتحال پر ایک اور اہم اجلاس طلب کیا گیا ہے ۔
وزیراعظم کی زیر صدارت خیبرپختونخوا کی صورتحال پر اہم اجلاس