میڈرڈ(رم نیوز)فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون اور سپینش وزیراعظم پیڈرو سانچز نے برطانوی وزیراعظم اینڈی برہم کی جانب سے یورپی یونین میں دوبارہ شامل ہونے کے ارادے کا بھرپور خیرمقدم کیا ہے۔ میڈرڈ میں ایک مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون نے کہاکہ اگر برطانوی عوام واپس آنا چاہتے ہیں تو یہ ان کے ملک اور تمام یورپی باشندوں کے لیے انتہائی خوش آئند خبر ہے۔ انہوں نے برطانوی وزیراعظم کے اس فیصلے کو ایک جرات مندانہ اور بہترین قدم قرار دیا۔
اس موقع پر ہسپانوی وزیراعظم پیڈرو سانچز نے بریگزٹ کو برطانوی عوام اور پورے یورپی پراجیکٹ کے لیے ایک "عظیم نقصان" قرار دیا اور کہا کہ اگر برطانیہ نے یورپی یونین میں دوبارہ شامل ہونے کا فیصلہ کیا تو سپین اسے" خوش آمدید کہے گا۔پریس کانفرنس کے دوران دونوں رہنماؤں نے یورپی یونین کے اندر باہمی یکجہتی کو فروغ دینے، سکیورٹی معاملات بالخصوص شینگن زیا میں تعاون مزید بہتر بنانے اور مشرق وسطیٰ و یوکرین سمیت اہم عالمی امور پر مشترکہ موقف اپنانے پر بھی زور دیا۔