ترکیہ کا پہلا خودکار سکینگ جہاز ”یو اے بی ماوی وطن“بحری بیڑے میں شامل

انقرہ / استنبول(رم نیوز) ترکیہ نے بحری ٹیکنالوجی اور دفاعی خود کفالت کے میدان میں ایک اور شاندار سنگ میل عبور کرتے ہوئے ملک کا پہلا مقامی اور قومی سکینگ و ڈریجنگ جہاز ”یو اے بی ماوی وطن“ اضابطہ طور پربحری بیڑے میں شامل کرلیا ہے۔ وزیرِ مواصلات و انفراسٹرکچر عبدالقادر اورال اولو نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے بتایا کہ اس منفرد سمندری جہاز کو ڈیزائن اور ترک جہازوں کی جدید ترین صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ریکارڈ مدت میں تیار کیا گیا ہے۔

اس کی لمبائی 85 میٹر،حجم 2 ہزار مکعب میٹر گنجائش ہے۔وزیر اورال اولو نے جہاز کی منفرد خصوصیات پر روشنی ڈالتے ہوئے کہا کہ یہ جہاز مکمل خودکار نظام سے آراستہ ہے ۔ اس قومی جہاز کی مدد سے ترکیہ کے ساحلوں اور خلیجوں میں صفائی اور گہرائی کے تمام امور اب ملکی وسائل سے انتہائی احسن طریقے سے انجام دیے جا سکیں گے۔ چند ماہ کے آزمائشی بحری سفر اور تجربات کے بعد اس جہاز کو باضابطہ طور پر عملی خدمات کے لیے مامور کر دیا جائے گا۔