مدینہ پاور سٹیشن پر حوثی حملہ، پاکستان کی شدید مذمت اور سعودی عرب سے اظہارِ یکجہتی

اسلام آباد(رم نیوز)وزارتِ خارجہ نے مسجدِ نبوی ﷺ کو بجلی فراہم کرنے والے مدینہ پاور سٹیشن پر حوثی ملیشیا کے حملے کی شدید مذمت کرتے ہوئے سعودی عرب سے مکمل یکجہتی کا اظہار کیا ہے۔ ترجمان کے مطابق، 29 ستمبر کو ترسیل سٹیشن پر کیا جانے والا یہ حملہ ناقابلِ قبول ہے جس سے کروڑوں مسلمانوں کے جذبات مجروح ہوئے۔ پاکستان نے مقدس مقامات کے تقدس اور عازمین کی حفاظت کے لیے سعودی عرب کی غیر متزلزل حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے حملے فوری روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔