مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی بڑھنے سے عالمی مارکیٹ میں تیل مہنگا ہو گیا

لندن(رم نیوز) مشرقِ وسطیٰ میں امریکی فوج کی ممکنہ مزید تعیناتی کی اطلاعات کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں 4 فیصد سے زیادہ کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق، برطانوی خام تیل 102.31 ڈالر اور امریکی ڈبلیو ٹی آئی 92.87 ڈالر فی بیرل کی سطح پر بند ہوا۔ تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ خطے میں بڑھتی ہوئی فوجی ہلچل اور ایران کے خلاف ممکنہ کارروائی کے خدشات نے عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں کو اوپر دھکیل دیا ہے۔