حکومت اور اپوزیشن کے درمیان اہم مذاکرات آج، وفود کے نام فائنل

اسلام آباد(رم نیوز) ملک کی موجودہ سیاسی صورتحال پر حکومت اور اپوزیشن کے درمیان اہم مذاکرات آج دوپہر 12 بجے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے دفتر میں ہوں گے۔مذاکرات میں شرکت کے لیے دونوں اطراف کے وفود فائنل کر لیے گئے ہیں۔ حکومتی وفد میں وفاقی وزرا محسن نقوی، امیر مقام اور وزیراعظم کے مشیر رانا ثنا اللہ شامل ہوں گے، جبکہ پیپلز پارٹی کی نمائندگی شیری رحمان، سید نوید قمر اور اعجاز جاکھرانی کریں گے۔ دوسری جانب اپوزیشن وفد میں بیرسٹر گوہر، راجہ ناصر عباس، اسد قیصر، سلمان اکرم راجہ، عامر ڈوگر اور حلیم عادل شیخ شامل ہوں گے، جن کے ناموں کی توثیق پی ٹی آئی کی پولیٹیکل اور کور کمیٹی نے کر دی ہے۔