واشنگٹن (رم نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے ریاست ٹیکساس میں خطاب کرتے ہوئے دعویٰ کیا ہے کہ ایران ہتھیار ڈالنے کے لیے تیار ہے اور وہ اس بات کو یقینی بنائیں گے کہ یہ تنازع بہت جلد اپنے انجام کو پہنچ جائے۔ امریکی صدر کا کہنا تھا کہ واشنگٹن موجودہ ایرانی رہنما کے ساتھ نرمی سے پیش آنے کی کوشش کر رہا ہے۔ انہوں نے توقع ظاہر کی کہ انتخابات کے فوراً بعد یا شاید اس سے پہلے ہی کامیابی مل جائے گی، جس کے بعد پٹرول اور ڈیزل سمیت توانائی کی قیمتوں میں تیزی سے نمایاں کمی واقع ہوگی۔ واضح رہے کہ یہ بیانات ایسے وقت میں سامنے آئے ہیں جب امریکہ میں مہنگائی اور ایندھن کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کے باعث عوامی بے چینی بڑھ رہی ہے، جبکہ آئندہ ماہ 3 نومبر کو ملک میں کانگریس کے وسط مدتی انتخابات ہونے والے ہیں۔
ایران ہتھیار ڈالنے کے لیے تیار ہے، معاملہ جلد ختم کر دیں گے: ڈونلڈ ٹرمپ