حکومت کا پیغام قبول کر لیا ، آج دوپہر 12 بجے سپیکر کے دفتر میں ملاقات ہوگی: بیرسٹر گوہر

اسلام آباد (رم نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر خان نے تصدیق کی ہے کہ حکومت کی جانب سے ملنے والا ملاقات کا پیغام اپوزیشن کے اندرونی اجلاس میں ہونے والے فیصلوں کی روشنی میں قبول کر لیا گیا ہے۔ سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اپنے بیان میں انہوں نے بتایا کہ طے شدہ شیڈول کے مطابق آج دوپہر 12 بجے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کے دفتر میں حکومت اور اپوزیشن کے وفود کے درمیان اہم ملاقات ہوگی۔ ایوانِ صدر کے اعلامیے کے مطابق اس ملاقات میں حکومتی اتحاد کے ساتھ ساتھ پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما بھی بطورِ فریق شریک ہوں گے۔