چیئرمین سینیٹ یوسف رضا گیلانی کی فاطمہ زہرا المنصوری کو مراکش کی پہلی خاتون وزیراعظم بننے پر مبارکباد

اسلام آباد (رم نیوز) سینیٹ کے چیئرمین سید یوسف رضا گیلانی نے فاطمہ زہرا المنصوری کو مراکش کی پہلی خاتون وزیراعظم مقرر ہونے پر دلی مبارکباد پیش کی ہے۔اپنے تہنیتی پیغام میں چیئرمین سینیٹ نے اس تقرری کو مراکش کی سیاسی تاریخ کا ایک اہم سنگ میل اور مسلم دنیا میں خواتین کی سیاسی شمولیت کے حوالے سے ایک بڑی پیش رفت قرار دیا۔ انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ پاکستان اور مراکش کے درمیان دیرینہ برادرانہ تعلقات اور پارلیمانی تعاون نئی حکومت کے دور میں مزید مستحکم ہوں گے۔