جماعت اسلامی کی پی ٹی آئی اے پی سی میں شرکت کی دعوت قبول، خیبرپختونخوا میں گورنر راج کی مخالفت

اسلام آباد(رم نیوز) جماعت اسلامی نے پی ٹی آئی کی اے پی سی میں شرکت کی دعوت قبول کرلی ہے۔نجی ٹی وی کے مطابق امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے پی ٹی آئی وفد سے ملاقات کے بعد خیبرپختونخوا میں گورنر راج یا ایمرجنسی نافذ کرنے کی سخت مخالفت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ملکی استحکام کے لیے حکومت کو پی ٹی آئی سے مذاکرات کرنے چاہئیں ۔

حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا کہ ملک میں امن و امان، معاشی بحران، عوام کے حق حکمرانی اور جمہوری عمل کی بحالی کے لیے تمام سیاسی جماعتوں کو ایک متفقہ قومی ایجنڈے پر متحد ہونے کی اشد ضرورت ہے۔ واضح رہے کہ پی ٹی آئی کے وفد میں چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان، اپوزیشن لیڈر علامہ ناصر عباس، مصطفیٰ نواز کھوکھر اور نامزد سیکریٹری جنرل پی ٹی آئی سلمان اکرم راجہ سمیت دیگر اہم رہنما شامل تھے۔