سونے اور چاندی کے نرخوں میں اضافہ

کراچی(رم نیوز) عالمی اور مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے اور چاندی کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ آل صرافہ مارکیٹ اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے فراہم کردہ اعداد و شمار کے مطابق، پاکستان میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 2 ہزار روپے کا اضافہ ہوا ہے، جس کے بعد سونا 4 لاکھ 40 ہزار 636 روپے کی سطح پر پہنچ گیا ہے۔اسی طرح، 10 گرام سونے کی قیمت میں 1715 روپے کا اضافہ دیکھا گیا اور یہ 3 لاکھ 77 ہزار 774 روپے ہو گیا۔ مقامی صرافہ بازار کے ساتھ ساتھ چاندی کے نرخ بھی اوپر گئے ہیں، جہاں 24 قیراط فی تولہ چاندی 50 روپے اضافے کے بعد 6 ہزار 578 روپے کی ہو گئی ہے۔