جی سیون ممالک کا ڈیزل کی قیمتیں گھٹانے اور تیل کے ذخائر جاری کرنے پر اتفاق:فرانسیسی صدر میکرون

پیرس (رم نیوز) فرانس کے صدر ایمانوئل میکرون کاکہنا ہے کہ جی سیون ممالک کے رہنماؤں نے ڈیزل کی قیمتوں میں کمی لانے کے لیے مربوط حکمت عملی کے تحت کام کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔فرانسیسی صدر نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم 'ایکس' پر جاری اپنے بیان میں بتایا کہ ریفائنریوں کی پیداواری صلاحیت کو بڑھانے کے لیے اقدامات کو مزید لچکدار بنایا جائے گا۔ انہوں نے مزید کہا کہ بین الاقوامی توانائی ایجنسی کی نگرانی اور شراکت داروں کے تعاون سے اگلے چار ماہ کے دوران اسٹریٹجک ذخائر سے تقریباً 100 ملین بیرل تک تیل مارکیٹ میں لایا جائے گا۔ اس کے ساتھ ہی ایسے تمام اقدامات سے گریز کا بھی عزم کیا گیا ہے جو شراکت دار ممالک کے درمیان توانائی اور پٹرولیم مصنوعات کی تجارت یا تبادلے میں رکاوٹ کا باعث بنیں۔