واشنگٹن (رم نیوز)امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ یورپی ممالک اپنے ڈیزل کے ذخائر سے بھاری مقدار جاری کرنے پر تیار ہو گئے ہیں اور یورپ سے ڈیزل کی فراہمی کا سلسلہ فوری طور پر شروع کر دیا جائے گا۔صدر ٹرمپ نے انکشاف کیا کہ انہوں نے یورپی ممالک کو تنبیہ کی تھی کہ اگر ڈیزل ریلیز نہ کیا گیا تو امریکا ان کی ڈیزل کی سپلائی روک دے گا۔ اس کے علاوہ انہوں نے جنوبی کوریا کے ساتھ 8.4 ارب ڈالر کے آئل ریکوری منصوبے کا معاہدہ طے پانے کا اعلان بھی کیا، جس سے مستقبل میں امریکی توانائی کے تحفظ کو مزید تقویت ملے گی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل فرانسیسی صدر ایمانوئل میکرون بھی یہ بتا چکے ہیں کہ جی سیون (G7) ممالک اگلے چار ماہ کے دوران 10 کروڑ بیرل ڈیزل اور خام تیل کی سپلائی پر راضی ہو گئے ہیں۔
یورپی ممالک ڈیزل کے ذخائر جاری کرنے پر رضامند، جنوبی کوریا سے اربوں ڈالر کا معاہدہ طے:امریکی صدر ٹرمپ